چارسدہ کی باچاخان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والوں کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ..
تازہ ترین : 1

چارسدہ کی باچاخان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والوں کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ‘آئی جی خیبر پختو نخوا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جنوری۔2016ء)خیبرپختونخوا کے آئی جی ناصردرانی نے کہا ہے کہ چارسدہ کی باچاخان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والوں کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا ناصردرانی نے کہاکہ سانحہ کے بعد کارروائی کے دوران کچھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے اور تفتیش کے بعد انہیں میڈیا کے سامنے بھی لایا جائے گا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ گرفتار ملزمان حملے کے سہولت کار ہیں اور حملے کے تانے بانے جہاں سے ملیں گے وہاں کارروائی ہوگی۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق چار سہولت کاروں کو شب قدر سے گرفتار کیاگیا ہے ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے پاس ایک رات گزاری ۔

وقت اشاعت : 21/01/2016 - 16:35:48

اپنی رائے کا اظہار کریں