باچا خان یونیورسٹی کے چارسدہ کیمپس پر دہشت گردانہ حملے کی تفتیش میں پیشرفت‘ حملہ ..
تازہ ترین : 1

باچا خان یونیورسٹی کے چارسدہ کیمپس پر دہشت گردانہ حملے کی تفتیش میں پیشرفت‘ حملہ آوروں کے سہولت کاروں کا سراغ لگالیاگیا

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جنوری۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی کے چارسدہ کیمپس پر دہشت گردانہ حملے کی تفتیش میں بڑی پیشرفت، پولیس نے حملہ آوروں کے سہولت کاروں کا سراغ لگالیا۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، حملہ آوروں کے سہولت کاروں کا سراغ لگا لیا گیا ہے جو سابق وفاقی وزیر داخلہ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ پر حملے میں بھی ملوث رہے،سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے درہ آدم خیل اورخیبرایجنسی میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/01/2016 - 13:27:44

اپنی رائے کا اظہار کریں