پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام گلبہار فلائی اوور کے قریب دو ریموٹ کنٹرول ..
تازہ ترین : 1

پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام گلبہار فلائی اوور کے قریب دو ریموٹ کنٹرول بم برآمد ‘ ایک شخص گرفتار

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جنوری۔2016ء) پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام‘ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گلبہار فلائی اوور کے قریب سے دو ریموٹ کنٹرول بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیئے‘ ایک شخص گرفتار کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بم گلبہار فلائی اوور کے قریب چائے کے تھرماس میں موجود تھے دونوں بم ریموٹ کنٹرول تھے تاہم بم ڈسپوزل سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں بم ناکارہ بنا دیئے۔ بی ڈی ایس ذرائع کے مطابق بم تین سے چار کلو وزنی تھے۔ پولیس نے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لے لیا

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/01/2016 - 12:44:21

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں