سانحہ چارسدہ میں ملوث حملہ آور دہشتگردوں کے گھروں کا سراغ لگا لیاگیا، دہشتگرد گروپ کے ایک لیڈر عمر نرے نے افغانستان میں بیٹھ کرحملے کی نگرانی کی، پاکستان کامعاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ

بدھ 20 جنوری 2016 22:10

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء ) سانحہ چارسدہ پرحملہ آور دہشتگردوں کے گھروں کا حساس اداروں نے سراغ لگا لیا، معاملہ افغان حکومت کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان طارق گیدڑ گروپ سے ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہحساس اداروں نے باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردحملے میں ملوث دہشتگردوں کے گھروں کا سراغ لگا لیا۔

دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان طارق گیدڑ گروپ سے ہے ۔ دہشتگرد گروپ کے ایک لیڈر عمر نرے نے افغانستان میں بیٹھ کر تمام حملے کی نگرانی کی ۔ حساس اداروں نے دہشتگردوں کے مواصلاتی رابطوں کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ۔ دہشتگرد براہ راست افغانستان میں موجود عمر نرے سے ہدایت لیتے رہے ۔ دہشتگرد حملے کا واقعہ افغان حکومت کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں