آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کور ہیڈ کوارٹرز پشاور آمد۔ آئی ایس پی آر
تازہ ترین : 1

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کور ہیڈ کوارٹرز پشاور آمد۔ آئی ایس پی آر

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء): آرمی چیف جنرل راحیل شریف کور ہیڈ کوارٹرز پشاور پہنچ گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈکوارٹرز پشاور میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت خصوصی سکیورٹی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے جس میں انٹیلی جنس حکام سمیت دیگر متعلقہ سکیورٹی حکام شریک ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اجلاس میں چارسدہ حملے سے متعلق آرمی چیف کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی جس کے بعد آرمی چیف کی جانب سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/01/2016 - 17:37:36

اپنی رائے کا اظہار کریں