سانحہ چارسدہ ؛ صوبائی حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 14:32

سانحہ چارسدہ ؛ صوبائی حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : سانحہ چارسدہ پر صوبائی حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردی کی واردات میں شہید ہونے والے پروفیسر اور طلبا و طالبات اور یونیورسٹی عملے کے سوگ میں صوبائی سطح پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تین دن تک صوبے کی تمام سر کاری عمارتوں پر قومی پرچم سر نگوں رہے گا۔واضح رہے کہ باچا خان یونیورسٹی سانحہ آج صبح نو بجے کے قریب پیش آیا جس میں 21 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ اس سانحے کی قومی اور صوبائی سطح پر بھرپور مذمت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں