پشاور پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 21 افراد گرفتار

بدھ 20 جنوری 2016 11:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء ) پشاور میں پولیس کی جانب سے فیصل کالونی اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ جس میں دو خواتین سمیت 21 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پہاڑی پورہ پولیس نے فیصل کالونی اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ اے ایس پی وسیم غیاث کے مطابق آپریشن کے دوران دو خواتین سمیت 21 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ گرفتار افراد میں 2 افغان باشندے اور 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان بھی شامل تھے۔ آپریشن کے دوران 5 کلو گرام چرس اور 50 بوتلیں شراب بھی برآمد ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں