پشاور پولیس نے سکول سکیورٹی کیلئے فراہم کیا گیا اسلحہ چوری کرنے والے گروہ کاسراغ لگالیا

منگل 19 جنوری 2016 21:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) پشاور پولیس نے سکول سکیورٹی کیلئے فراہم کیا گیا اسلحہ چوری کرنے والے گروہ کا سراغ لگاتے ہوئے پرائیویٹ سکول کی پرنسپل سمیت 3افراد کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ اسلحہ برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلبہار کے علاقہ میں واقع نجی سکول الائیڈسکول کی سکیورٹی کیلئے فراہم کیا گیا اسلحہ دو ہفتے قبل چوری ہوا تھا جس کا ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی تھی گزشتہ روز پولیس نے اسلحہ چوری کرنے میں ملوث گروہ کا سراغ لگاتے ہوئے سکول کی خاتون پرنسپل مسماۃ سلمیٰ ، ملزم سید اﷲ اور شاہد کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے 1کلاشنکوف اور ایک رپیٹر برآمد کرلیا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں