پشاور،سکول منگل کوبھی افواہوں کی زد میں رہے، کینٹ کے علاقے میں سکول کے اندر دہشت ..
تازہ ترین : 1

پشاور،سکول منگل کوبھی افواہوں کی زد میں رہے، کینٹ کے علاقے میں سکول کے اندر دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری۔2016ء)صوبائی دارلحکومت پشاورکے سکول منگل کوبھی افواہوں کی ذد میں رہے، کینٹ کے علاقے میں سکول کے اندر دہشت گردوں کے داخل ہونے کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی۔ پشاورکے اسکولوں میں دہشت گردوں کے داخلے کی افواہوں سے غیریقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ کینٹ میں واقع گرلز سیکنڈری سکول نمبر دو میں مشکوک افراد کے داخلے کی اطلاع پر ہل چل مچ گئی۔

پولیس کے مطابق سکول پرنسپل نے نقاب پوش افراد کی سکول کے اوپر کی منزل سے داخل ہونے کی اطلاع دی جس پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے پہنچ کر سکول کو خالی کروا دیا۔ سکول انتظامیہ کے مطابق خالہ اور طالبات نے نقاب پوش افراد کی سکول میں داخل ہونے کی اطلاع دی جس پر پولیس کو طلب کیا گیا۔پولیس اور سیکورٹی فورسز نے عمارت اور ارد گرد کے علاقوں کو سرچ آپریشن کے بعد کلیئر قراردیدیا۔

وقت اشاعت : 19/01/2016 - 21:36:00

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں