پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان سے چھ لاشیں برآمد
تازہ ترین : 1

پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان سے چھ لاشیں برآمد

پشاور/ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری۔2016ء ) خیبر پختونخوا میں پولیس نے کہا ہے کہ دارالحکومت پشاور سمیت دو اضلاع سے چھ نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پشاور کی پولیس کے مطابق چار افراد کی لاشیں منگل کی صبح تھانہ ریگی کی حدود سے ملی ہیں۔ تاحال لاشوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ملی ۔ادھر ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس نے بھی یارک کے علاقے سے دو لاشیں ملنے کی تصدیق کی ۔مقامی پولیس اہلکار نے بتایا کہ انھیں اطلاع ملی تھی کہ دو افراد کی لاشیں سرکنڈوں کے جھنڈ میں پڑی پائی گئی ہیں۔اہلکار کا کہنا تھا کہ اس اطلاع پر کارروائی کی گئی ۔خیال رہے کہ ماضی میں بھی خیبر پختونخوا میں لاشیں ملنے کے واقعات پیش آتے رہے۔

وقت اشاعت : 19/01/2016 - 11:50:25

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں