شورکوٹ ، شوگر مل میں بوائلر پھٹنے سے 5مزدور جاں بحق ، 15 زخمی
تازہ ترین : 1

شورکوٹ ، شوگر مل میں بوائلر پھٹنے سے 5مزدور جاں بحق ، 15 زخمی

شور کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری۔2016ء) شورکوٹ میں کینٹ روڈ پر قائم نجی شوگر مل میں بوائلر پھٹنے سے 5مزدور جاں بحق جبکہ 15 مزدور زخمی ہوگئے‘ زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیاجن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مزدور بوائلر کی صفائی میں مصروف تھے کہ ایک وال سے لیکج کی وجہ سے بوائلر پھٹ گیا ،بوائلر پھٹنے سے پانچ محنت کش موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دیگر پندرہ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شور کوٹ منتقل کردیا گیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/01/2016 - 11:50:25

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں