پشاور ،کارخانو مارکیٹ میں خاصہ دار چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھما کہ،10افراد جاں بحق، 20سے زائد زخمی
منگل 19 جنوری 2016 11:49
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) پشاور کی کارخانو مارکیٹ میں خاصہ دار چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکے سے10افراد جاں بحق جبکہ 20سے زائد زخمی ہوگئے‘ زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے‘ دھماکے سے قریب ہی واقع پولیس کی چیک پوسٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا،صدرمملکت ممنون حسین ،وزیراعظم میاں نوازشریف ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک سمیت سیاسی وسماجی رہنماوٴں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔
تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح کوپشاور کی کارخانو مارکیٹ میں خاصہ دار چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکے سے10افراد جاں بحق جبکہ 20سے زائد زخمی ہوگئے‘ زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔(جاری ہے)
خاصہ دار چیک پوسٹ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد ہر طرف انسانی اعضاء بکھر گئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں لائن آفیسر نواب شاہ کو نشانہ بنایا گیا ۔
دھماکے کے بعد زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا جبکہ حیات آباد کمپلیکس میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کو بلا لیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا،جاں بحق ہونے والوں میں خاصہ دار فورس کے 2 اہلکار اور ایک کم سن بچہ بھی شامل تھا۔واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا جب کہ دھماکے کے بعد پاک افغان شاہراہ بھی عارضی طورپربند کردی گئی ۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں ایسا لگتا ہے کہ دھماکا خیز مواد کو موٹر سائیکل میں نصب کیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا گیا ۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مردان میں حالیہ بارشوں سے گھر کی چھت گرنے سے جانبحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم
محکمہ آبپاشی اور محکمہ معدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
مشیربرائےکھیل خیبرپختونخوا نےمارشل آرٹ کے مایہ نازاتھلیٹ عرفان محسود کو 5لاکھ کاچیک بطورانعام دیا
چائنیز کی سیکیورٹی میں کسی قسم کی کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، طاہر ایوب خان
انسانی حقوق کمیشن خیبر پختونخوا کا سکھ دکاندار کی حفاظت کے لئے ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکار ..
صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی کی زیر صدارت واسا ایبٹ آباد کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے انصاف پیرامیڈیکس فورم کی ملاقات
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کیساتھ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ ..
تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیاں طلبا میں مثبت رحجانات کو جنم دیتی ہیں،گورنرحاجی غلام علی
خارجہ پالیسی میں جارحانہ انداز ناگزیر ہے، فائق شاہ
چارسدہ میں داخلہ مہم کاآغاز،45ہزاربچے داخل کرنیکاہدف مقرر
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی مداخلت سے ریٹائرڈ پرنسپل اور F.F کے ملازم کو بقایاجات کی ادائیگی ممکن ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری