ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈڈی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر حماد اویس آغاکوتبدیل کردیا
تازہ ترین : 1

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈڈی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر حماد اویس آغاکوتبدیل کردیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری۔2016ء)حکومت خیبر پختونخوانے عوامی مفاد میں فوری طور پر دو سینئر افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے ا حکامات جاری کئے ہیں۔ اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈڈی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر حماد اویس آغا(پی اے ایس۔بی ایس۔21)کو تبدیل کرکے مزید تقرری کے لئے اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیکرٹری محکمہ کھیل و سیاحت محمد اعظم خان(پی اے ایس۔بی ایس۔21)کاتبادلہ کر کے انہیں بحیثیت ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈڈی ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 18/01/2016 - 22:04:44

اپنی رائے کا اظہار کریں