انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ، ہزارہ یونیورسٹی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ..

انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ، ہزارہ یونیورسٹی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری۔2016ء) ہزارہ یونیورسٹی نے ہری پور یونیورسٹی کو92 رنز سے شکست دیکر انٹر یونیورسٹی کرکٹ چیمپئن شپ زون اے کے فائنل میں پہنچ گئی ۔ ہری پور یونیورسٹی نے ٹاس جیت کر پہلے ہزارہ یونیورسٹی کو بیٹنگ کی دعوت دی جنہوں نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر مقررہ تیس اوورز میں 296 رنز بنائے جس میں زبیر اور مہروز نمایاں بیٹسمین رہے زبیر نے ایک خوبصورت سنچری کرتے ہوئے 121 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مہروز نے 76 رنز بنائے زبیر کے 121 رنز میں 11 چوکے اور تین چوکے شامل ہیں ۔

جواب میں ہری پوریونیورسٹی کی پوری ٹیم 204 رنز پر ڈھیر ہوگئی ہری پور یونیورسٹی کی طرف سے شاکر الله نے 56 رنز بنائے جبکہ ہزارہ یونیورسٹی کی طرف سے ذیشان نمایاں باؤلر رہے جنہوں نے چار وکٹس حاصل کئے ۔ ہزرہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس و سابق انٹر نیشنل ایتھلیٹ محمد اقبال نے ہزارہ یونیورسٹی کی جیت کو ٹیم ورک کہا اور کہا کہ دونوں باؤلرز اور بیٹسمین کے علاوہ کھلاڑیوں نے اچھی فیلڈنگ کا بھی مظاہرہ کیا انہوں نے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی کرکٹ کے علاوہ دوسرے کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کریگی ۔

وقت اشاعت : 18/01/2016 - 16:41:46

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں