بنوں میڈیکل کالج نے ایم بی بی ایس تھرڈائیر کے نتائج کا اعلان کردیا

پیر 18 جنوری 2016 14:17

پشاور۔18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) ایم بی بی ایس تھرڈائیر کے نتائج کا اعلان کردیاگیا‘ بنوں میڈیکل کالج کی سندس صبا نے پہلی‘ عامر زرین نے دوسری جبکہ جنید الاسلام نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی‘ مجموعی نتیجہ 81فیصد رہا‘ خیبرمیڈیکل یونویرسٹی کے زیر اہتمام ہونے و الے ایم بی بی ایس تھرڈائیر کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیاگیا ہے جس کے مطابق بنوں میڈیکل کالج میں طالبہ سندس صباء نے 634 نمبر لیکر ‘عامر زرین نے 618 نمبر لیکر دوسری اور جنید الاسلام نے 617 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے بنوں میڈیکل کالج کا مجموعی نتیجہ 81فیصد رہا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں