مالاکنڈ ایجنسی کی ممتاز شخصیت قاضی گل نبی صاحبزادہ کو سپرد خاک کردیا گیا

پیر 18 جنوری 2016 14:16

پشاور۔18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء)مالاکنڈ ایجنسی کے حصار کلاں کی مشہور ومعروف بزرگ ومذہبی روحانی شخصیت قاضی گل نبی صاحبزادہ انتقال کرگئے ‘ مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیاہے‘ نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیرتعدادمیں شرکت کی‘ مرحوم سابق ناظم یونین کونسل پیر خیل عبدالمعید‘چیف انجینئر(ر) واپڈا کریم الحق اور ڈی ای او (ر)سی اینڈ ڈبلیو عبدالحق کے والد تھے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں