پی ٹی آئی چئیر مین عمران خا ن نے باب پشاور کا افتتاح کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جنوری 2016 14:01

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خا ن نے باب پشاور کا افتتاح کر دیا۔ باب پشاور کے افتتاح کے موقع پر ان کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر ، اور پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

باب پشاور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ مختصر عرصے میں سات ارب روپے کی لاگت سے فلائی اوور بنایا جس سے یہ ثابت ہوا کہ اگر ارادہ ہو تو فلائی اوور صرف لاہور میں نہیں بن سکتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرول سستا نہ کر کے گیارہ ارب ڈالر کمائے ، پاکستان کا پیسہ کہاں جا رہا ہے؟؟ عمران خان نے کہا کہ ا گر پولیس ٹھیک طرح سے کام کرے توآدھے سے زیادہ جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ خیبر پختونخواہ کی پولیس غیر سیاسی ہے ، پرویز خٹک نے پولیس کو غیر سیاسی کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں