پشاور اور کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 82مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
تازہ ترین : 1

پشاور اور کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 82مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

پشاور/کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری۔2016ء) پولیس نے پشاور اور کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 82مشتبہ افراد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو پولیس نے پشاور کے علاقوں تاج آباد اور دانش آباد میں سکیورٹی فورسز کے ہمراہ مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس دوران 22مشکوک افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ کوہاٹ میں بھی حساس اداروں اور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 60افراد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں دس غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 17/01/2016 - 14:15:39

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں