پشاور پولیس اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی 24مشتبہ افراد گرفتار
تازہ ترین : 1

پشاور پولیس اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی 24مشتبہ افراد گرفتار

سرچ آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس کی مدد سے 80 گھروں کی تلاشی لی گئی ذرائع

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری۔2016ء)پشاور پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے نواحی علاقوں تاج آباد اور دانش آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 24 مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا۔ لیڈیزپولیس کی مدد سے 80 گھروں کی تلاشی لی گئی‘ پولیس کے مطابق تاج آباد اور دانش آباد کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن کیاگیا۔ سرچ آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس کی مدد سے 80 گھروں کی تلاشی لی گئی۔ آپریشن کے دوران 7 افغان باشندوں سمیت 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جنہیں تھانہ پشتخرہ منتقل کرکے مزیدتفتیش کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/01/2016 - 14:04:52

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں