پشاور،سرچ آپریشن کے دوران 24 مشتبہ افراد زیر حراست
تازہ ترین : 1

پشاور،سرچ آپریشن کے دوران 24 مشتبہ افراد زیر حراست

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری۔2016ء)پشاورکے نواحی علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے تاج آباد اور دانش آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 24 مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا۔ لیڈیزپولیس کی مدد سے 80 گھروں کو چیک کیاگیا۔پولیس کے مطابق تاج آباد اور دانش آباد کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن کیاگیا۔ سرچ آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس کی مدد سے 80 گھروں کی تلاشی لی گئی۔آپریشن کے دوران 7 افغان باشندوں سمیت 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جنہیں تھانہ پشتخرہ منتقل کرکے مزیدتفتیش کا سلسلہ شروع کردیاگیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/01/2016 - 13:09:02

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں