پشاور میں پولیو کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا ‘ کیسز کی تعداد 53ہوگئی

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیو کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا جس کے بعد ملک بھر کیسز کی تعداد 53 تک پہنچ گئی ہے۔نجی ٹی وی نے محکمہ صحت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پشاور کے نواحی علاقے شکرپورہ کے ایک سالہ بچے محمد معاذ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ بچے کے والدین نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا ‘پولیو کا نیا کیس سامنے آنے کے بعد پشاور میں پولیو کیسز کی تعداد 11 اور خیبر پختونخوا میں 16 ہوگئی ہے ‘ ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 53 تک پہنچ گئی ۔

واضح رہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان تین ممالک میں ہوتا ہے، جہاں پولیو وائرس پایا جاتا ہے۔ملک میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث جون 2014 میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کیلئے پولیو ویکسین کو لازمی قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں