محکمہ انسداد دہشتگردی مالاکنڈ ریجن کی لوئر دیر میں کارروائی ایک دہشتگرد گرفتار

جمعہ 15 جنوری 2016 12:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) محکمہ انسداد دہشتگردی مالاکنڈ ریجن نے لوئر دیر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز محکمہ انسداد دہشتگردی نے خفیہ اطلاع پر لوئر دیر کے علا قے چکو رہ میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد کا نام رئیس خان ہے جو دہشتگردی کے متعدد واقعات میں مطلوب تھا۔ سی ٹی دی حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشتگرد سے بھاری مقدار میں دستی بم‘ پستول اور گولیاں برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے مزید کہا کہ دہشتگرد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں