پیپلز لائرفورم خیبرپختوخوا راہداری منصوبے کے حوالے سخت موقف اختیار کرئیگی ،اکبر خان ایڈوکیٹ

،وفاقی حکومت اس اہم منصوبے کو پنجاب تک محدود رکھ کر متنازعہ بنا رہا ہے ناانصافی کے خلاف پیپلز لائر فورم خیبرپختونخوا کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے،اخباری بیان

جمعرات 14 جنوری 2016 19:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) پیپلز پارٹی لائرفورم خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر اکبر خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پاک چائنہ راہداری کے مسئلے پر پیپلز لائرفورم خیبرپختوخوا پہلے سے زیادہ سخت موقف اختیار کرئیگی کیونکہ جب بھی ملک میں نواز حکومت آتی ہے پختونخوا صوبہ نظرانداز ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاک چائنہ اکنامکس کوریڈور منصوبہ صرف پنجاب کے لئے نہیں بلکہ اس ملک کے دیگر تین صوبے بھی اس منصوبے میں شامل ہیں جو نہایت اہم ہیں پاک چائنہ راہداری ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے نہایت اہم منصوبہ ہے لیکن وفاقی حکومت اس اہم منصوبے کو پنجاب تک محدود رکھ کر متنازعہ بنا رہا ہے جو پیپلز لائرفورم کسی صورت نہیں کرنے دیگی آل پارٹیز کے متفقہ فیصلے کے برعکس اس اہم منصوبے میں خیبرپختونخوا کو صرف ایک سڑک پر ٹرخایا جارہا ہے جو وفاقی حکومت کی مجبوری ہے لیکن اس ناانصافی کے خلاف پیپلز لائر فورم خیبرپختونخوا کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے جب تک اپنے حقوق حاصل نہیں کرلیتی ،انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ راہداری منصوبے میں خیبرپختونخوا کا مکمل حصہ پنجاب کی طرح صنعتی زونوں کی منظوری دی جائے ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی حکومت پنجاب کی طرح یکساں تعمیر و ترقی کے لئے راہداری منصوبے میں خیبرپختونخوا کے تحفظات ختم کرنے کے طرح طے شدہ روٹ پر منصوبے کا اغاز کرے اس میں پنجاب کی طرح یکساں حصہ دیا جائے تاکہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا منصوبہ متناعہ نہ بن سکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں