پشاورمیں پولیس کی کارروائی، اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
تازہ ترین : 1

پشاورمیں پولیس کی کارروائی، اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جنوری۔2016ء) پشاور میں پولیس نے بھانہ ماڑی میں گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پشاورکے علاقے بھانہ مڑی میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس نے گاڑی میں سوارایک ملزم کو حراست میں لے لیا جب کہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق گاڑی سے 4 کلاشنکوف ، 3 رپیٹر ، 40 پستول اور 400 کارتوس برآمد ہوئے ہیں، برآمد کیا گیا اسلحہ ملک کے دیگر علاقوں میں اسمگل کیا جانا تھا۔پولیس کے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والے ایک ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے اور فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/01/2016 - 16:23:33

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں