نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری،پشاور سے100مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

جمعرات 14 جنوری 2016 16:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) پشاور میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ، سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 100سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ، تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ،بھانہ ماڑی میں گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔جمعرات کے روز پشاور کے لطیف آباد اور ملحقہ علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کر کے 100سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار مشتبہ افراد میں 6افغان باشندے اور 3اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔سیکیورٹی فورسز کے فرفتار مشتبہ افراد کو نا معلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش کا عمل شروع کر دیا جبکہ پشاورکے علاقے بھانہ مڑی میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے گاڑی میں سوارایک ملزم کو حراست میں لے لیا جب کہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گاڑی سے 4 کلاشنکوف ، 3 رپیٹر ، 40 پستول اور 400 کارتوس برآمد ہوئے ہیں، برآمد کیا گیا اسلحہ ملک کے دیگر علاقوں میں اسمگل کیا جانا تھا۔پولیس کے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والے ایک ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے اور فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں