وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت
تازہ ترین : 1

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کوئٹہ کے سٹیلائٹ ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ فعل قرار دیا ہے او ر کہا ہے کہ اس قسم کے ناپاک عزائم سے دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم و ہمت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے آخری لمحے تک قوم و ملک کے دشمنوں کا پیچھا کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

وقت اشاعت : 13/01/2016 - 22:20:28

اپنی رائے کا اظہار کریں