پختون بیلٹ کو ترقی کے دھارے سے محروم کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائیگی، سردار حسین بابک
اے این پی کوریڈور منصوبے کو فاٹا ، بلوچستان ،خیبر پختونخوا کی جنگ زدہ عوام کی خوشحالی کا ایک بڑا ذریعہ سمجھتی ہے،جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی
منگل 12 جنوری 2016 19:55
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ ہٹ دھرمی کی سیاست ملک و قوم کیلئے نقصان دہ ہے اور اقتصادی راہداری کے روٹ کی تعمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،باچا خان مرکز میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نے اس روٹ کو اس لئے اہمیت دی تا کہ انتہا پسندی سے متاثرہ اور پسماندہ رہ جانے والے علاقوں کو ترقیافتہ علاقوں کے برابر لا یا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ اس روٹ سے منافع کی رقم کا 70فیصد صرف پنجاب کو جبکہ 30فیصد باقی سارے ملک کو ملنا ہے جس میں گلگت بلتستان بھی شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ پختون بیلٹ اور بلوچستان کو ترقی کے دھارے سے محروم کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی،سردار حسین بابک نے کہا کہ چاروں صوبے آپس میں بھائی ہیں اور سب کو برابری کی بنیاد پر حقوق دیئے جائیں تو کبھی بھی مسائل پیدا نہیں ہونگے ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فاٹا میں پائی جانے والی احساس محرومیوں کا خاتمہ کیلئے اقدامات کرے ،صوبائی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ اے این پی آئینی سیاسی اور نظریاتی جماعت ہے اور صوبے کے حقوق کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، اے این پی اس منصوبے کو پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کے علاوہ فاٹا ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی جنگ زدہ عوام کی بہتری اور خوشحالی کا ایک بڑا ذریعہ سمجھتی ہے اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ مغربی روٹ کے جس فارمولے اور پلان پر ماضی میں فریقین کا اتفاق رائے ہو چکا تھا اس کو تکمیل کے مراحل سے گزارا جائے۔
(جاری ہے)
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات منظوری کیخلاف درخواست، الیکشن کمیشن سے جواب طلب
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
پشاور،معاون خصوصی برائے صنعت کی زیر صدارت اجلاس، ضلع خیبر میں کریش پلانٹس مالکان کو درپیش مسائل کا ..
سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی رہنماں کے کاغذات منظوری کیخلاف درخواست، الیکشن کمیشن سے جواب طلب
اللّٰہ کو حاضر و ناظر جان کر کہتا ہوں کسی سی ناانصافی نہیں کی: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
صوابی پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش گرفتار،منشیات برآمد
نوشہرہ ، گھریلو تنازعہ پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بجق
ضلعی انتظامیہ پشاور نے سری پائے، شوارما اور برگر بنانے والوں کو سپلائی ہونے والا دو ہزار کلومضر صحت ..
ادویات کی قلت پر خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع کیلئے ایمرجنسی ادویات روانہ
وزیر اعلیٰ کے پی کے سے وزیر داخلہ کی ملاقات ، امن وامان کی صورتحال پر گفتگو
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی استعدادکار بڑھانے ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان کو کم از کم 3سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے،وفاقی وزیرخزانہ
-
امریکی صدر جوبائیڈن کا وزیراعظم شہباز شریف کوخط ، نو منتخب حکومت کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار
-
وزیرِمملکت شزہ فاطمہ سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
-
پرویز الہٰی کو مزید چند دن ہسپتال میں رکھا جاسکتا ہے، ہسپتال ذرائع
-
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعظم
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
-
قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی انجری کی کامیاب سرجری
-
کاکول میں سخت ٹریننگ،بعض کھلاڑیوں نے تھکاوٹ کے باعث کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے،سرفراز بگٹی
-
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد
-
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
-
آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری