اقتصادی راہداری پرتحفظات دور کئے جائے،اپنے حقوق کے لئے راست اقدام اٹھائیں گے،ہمایو ں خان

سیاسی پارٹیوں نے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر صوبائی حکومت کا ساتھ دیا ہے، محض تسلیوں سے صوبے کے عوام مطمئن نہیں ہونگے،پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا

منگل 12 جنوری 2016 19:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری انجینئر محمد ہمایون خان نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں شامل پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں نے اقتصادی راہداری کے روٹ کو نظرانداز کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مسئلے کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد اور اتفاق رائے کا اعلان جمہوریت کے لئے نیک شگون ہے وفاقی حکومت تحفظات دورکرائے ورنہ تمام جماعتوں کا متفقہ طور پر راست اقدام اْٹھانے مجبور ہوجائینگے سیاسی پارٹیوں نے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر صوبائی حکومت کا ساتھ دیا ہے صوبے کے ساتھ یکے بعد دیگر ے ناانصافیوں سے حالات اس نتیجے پر پہنچ گئے ہے کہ محض تسلیوں سے صوبے کے عوام مطمئن نہیں ہونگے وفاقی حکومت کی جانب سے پختونخوا عوام کو قائل نہ کرنے کو قابل افسوس قرار دیتے ہے پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ متنازعہ نا بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ ہمارہ حکومت سے سیداھا سادہ مطالبہ ہے کہ محض ایک سڑک کی بجائے منصوبے کو تمام تر لوازمات کے ساتھ شروع کیا جائے اے پی سی میں بات چیت کے لئے تشکیل کردہ کمیٹی میں پیپلز پارٹی سمیت تمام پارٹیوں کی نمائندگی موجود ہیں اور تمام جماعتیں اس حوالے سے ایک ہی صفحے پر ہیں وفاقی حکومت کا ایجنڈا کچھ اور نظر آرہا ہے محسوس یوں ہو رہا ہے کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور پنجاب کاریڈور کی شکل میں تبدیل ہورہی ہے خدشات ،اعتراضات اور وضاحتوں یقین دہانیوں کے باوجود ختم ہونے کی بجائے دن بدن بڑتے جارہے ہیں اگر حکومت نے اپنا رویہ تبدیل کرکے شکوک و خدشات ختم نہیں کئے تو حالات مزید پیچدگیوں کا شکار ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں