پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے پر صوبائی قیادت سیاست نہ چمکا ئے،اورنگزیب نلوٹھا

منصوبے پر صوبائی قیادت کو جو خدشات تھے وہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گورنر ہاؤس میں دور کئے ہیں،پشاورمیں پریس کانفرنس

منگل 12 جنوری 2016 19:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کے پارلیمانی لیڈراور مسلم لیگ ( ن) کے رہنما اورنگ زیب نلہوٹھا نے کہاہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے پر صوبائی قیادت سیاست چمکانے کی بجائے اسے پائیہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا کر دار ادا کرے ۔

(جاری ہے)

پریس کلب پشاور میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماؤں نے پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے پر پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے پر صوبائی قیادت کو جو خدشات تھے وہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے گورنر ہاؤس میں دور کر دیئے ہیں عوام کو 28 مئی 2015 کو کئے جانے والے معاہدے پر انھیں مکمل اعتماد ہے ۔

پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر اورنگ زیب نلہوٹھا کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی جماعتیں ا س منصوبے پر اعتراضات اٹھاتی ہے تو اس سے نقصان پوری قوم کو اٹھانا ہوگا اور صوبائی حکومت اس پر سیاست چمکانے کی بجائے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے پریس کانفرس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم پاکستان نواز شریف خیبر پختونخوا میں انکی پارٹی کو چاہے جتنا بھی نظر انداز کریں انھیں انکی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں