افغان صوبہ نورستان میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑ پ میں 6 پاکستانی طالبان ہلاک
تازہ ترین : 1

افغان صوبہ نورستان میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑ پ میں 6 پاکستانی طالبان ہلاک

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جنوری۔2016ء )افغانستان کے صوبہ نورستان میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑ پ میں 6 پاکستانی طالبان ہلاک ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق ا یک سرحدی پولیس کمانڈر نے بتایا ہے کہ جھڑپ نورستان صوبہ کے ضلع کمدیش میں اس وقت ہوئی جب طالبان کے ایک گروپ نے سیکورٹی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا ۔جھڑپ کے دوران 6 پاکستانی طالبان مارے گئے ۔بارڈ پولیس کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ جھڑپ کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز یا شہریوں کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2016 - 16:16:14

اپنی رائے کا اظہار کریں