موبائل پولیس وین پر حملے میں ملوث افغان دہشتگرد حمید اللہ کو بورڈ بس اسٹاپ سے گرفتار کرلیا گیا

منگل 12 جنوری 2016 14:18

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) اسپیشل پولیس یونٹ پشاور نے پشتہ خرہ کی موبائل پولیس وین پر حملے میں ملوث افغان دہشتگرد حمید اللہ کو بورڈ بس اسٹاپ سے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اسپیشل پولیس یونٹ کے مطابق خفیہ اطلاع پر بورڈ بس سٹاپ سے ملزم حمید عرف حمزاللہ ود عبداللہ سکنہ جلال آباد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ملزم حمید اللہ نے ۱۱ستمبر2015 کو اکیڈمی ٹاؤن میں پشتہ خرہ پولیس کی موبائل وین پر حملہ کیا تھا جس میں کانسٹیبل اجمل خان شہید جبکہ اے ایس آئی جمال شاہ، ہیڈ کانسٹیبل طاہر اور کانسٹیبل شہزاد زخمی ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں