تورڈھیری صوابی T20 ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے جھگڑا فرینڈز نے کوالیفائی کرلیا
تازہ ترین : 1

تورڈھیری صوابی T20 ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے جھگڑا فرینڈز نے کوالیفائی کرلیا

پشاور۔12 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جنوری۔2016ء) تورڈھیری صوابی میں کھیلنے جانے والے T20کرکٹ ٹورنمنٹ کا سیمی فائنل میچ جھگڑا فرینڈز نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے نام کر لیا ۔ مخالف ٹیم کے تمام کھلاڑی ہدف کے تعاقب میں 128 رنز پر ہی آوٴٹ ہوگئے ‘ T20 کرکٹ ٹورنمنٹ کا سیمی فائنل بمقام تور ڈھیری صوابی گراوٴنڈ میں ہوا جہاں جھگڑا فرینڈز اور سینئر آباسین زیدہ کی ٹیمیں مد مقابل تھیں ۔

جھگڑا فرینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو 203 رنز کا ٹارگٹ دیا ۔ جھگڑا فرینڈز کی جانب سے عرفان اللہ نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 رنز جبکہ وحیداللہ 51 اور رحمان اللہ نے جا رحانہ بیٹنگ کر تے ہو ئے صرف12گیندوں پر36 رنز بنا ئے ۔ جواب میں سینئر آباسین زیدہ کی ٹیم صرف 128 رنز ہی بنا سکی اور اسکے تمام کھلاڑی آوٹ ہوگئے ۔ جھگڑا فرینڈز کی جانب سے نصر اللہ ، ملک عبید اور حمید نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ سیمی فائنل جیت کر جھگڑا فرینڈز کی ٹیم نے فائنل کے لیئے کوالیفائی کر لیا ۔

وقت اشاعت : 12/01/2016 - 14:14:08

اپنی رائے کا اظہار کریں