پشاورپولیس کے خصوصی یونٹ نے پشتہ خرہ کی موبائل پولیس وین پر حملے میں ملوث افغان دہشت گردکوگرفتار کرلیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 12 جنوری 2016 13:40

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 12 جنوری۔2015ء) پشاورپولیس کے خصوصی یونٹ نے پشتہ خرہ کی موبائل پولیس وین پر حملے میں ملوث افغان دہشت گرد حمید اللہ کو بورڈ بس اسٹاپ سے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اسپیشل پولیس یونٹ کے مطابق خفیہ اطلاع پر بورڈ بس سٹاپ سے ملزم حمید عرف حمزاللہ ود عبداللہ سکنہ جلال ا?باد کو دھرلیا گیا اور اسے تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ملزم حمید اللہ نے 11 ستمبر2015 کو اکیڈمی ٹاؤن میں پشتہ خرہ پولیس کی موبائل وین پر حملہ کیا تھا جس میں کانسٹیبل اجمل خان شہید جبکہ اے ایس آئی جمال شاہ، ہیڈ کانسٹیبل طاہر اور کانسٹیبل شہزاد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں