خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش سے موسم سرد ہوگیا
تازہ ترین : 1

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش سے موسم سرد ہوگیا

پشاور۔12 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جنوری۔2016ء)پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع صوابی‘ مردان ‘نوشہرہ‘ چارسدہ‘ ہزارہ اور سوات میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہواہے۔ اورکزئی ایجنسی ‘دیا مر‘چترال اور سوات میں وقفے وقفے سے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے‘ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے‘ زرعی ماہرین کے مطابق صوبہ کے بارانی علاقوں کی فصلوں کیلئے بارش کا یہ سلسلہ نہایت مفید ہے ‘ جس سے گندم کی فصل کو کافی فائدہ ملے گا۔

وقت اشاعت : 12/01/2016 - 12:51:09

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں