چولستان کی سیکڑوں ایکڑ اراضی دبئی کے حکمران کو لیز پر دیدی گئی
تازہ ترین : 1

چولستان کی سیکڑوں ایکڑ اراضی دبئی کے حکمران کو لیز پر دیدی گئی

لیز کی سالانہ قسط 30 روپے فی ایکڑ وصول کی جا رہی ہے ، ارا ضی شکار کی غرض سے 30 سال کے لئے لیز پردی گئی، رپو رٹ

یزمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب اور دبئی کے حکمران شیخ خلیفہ بن زاید النہان کے مابین چولستان کے مختلف علاقوں سمیت توبہ چاندنہ کی 300 سے زائد ایکڑ اراضی صرف شکار کی غرض سے 30 سال کیلیے لیز پردی گئی ہے جس کی سالانہ قسط 30 روپے فی ایکڑ وصول کی جا رہی ہے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق حکومت پنجاب کے ادارے چولستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی چٹھی نمبر 2601‘ 2601A اور 2602‘ 24 نومبر 2007ء کے تحت پاکستان میں دبئی کے سفارتکار علی محمد الشمس کے توسط سے ہوا، مذکورہ اراضی 27 نومبر 2007ء کو سب رجسٹرار یزمان محمد اکرم بھٹی کی عدالت میں یہ لیز معاہدہ باقاعدہ رجسٹر ہوا جس پردبئی کے سفارتکار کے دستخط اور مہر ثبت ہے، یہ لیز معاہدہ شمار نمبر 687 اور 688 میں پنجاب لینڈ ایکٹ 1912ء کے تحت درج کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 12/01/2016 - 11:46:10

اپنی رائے کا اظہار کریں