وزیراعظم محمد نواز شریف نے بلور ہاؤس جا کر اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور سے ..
تازہ ترین : 1

وزیراعظم محمد نواز شریف نے بلور ہاؤس جا کر اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی

پشاور ۔ 11 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جنوری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور کی رہائش بلور ہاؤس جا کر ان سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کچھ دیر ان کی رہائش پر رہے اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما پیر صابر شاہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

وقت اشاعت : 11/01/2016 - 16:54:59

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں