ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کی آرمی پبلک اسکول پشاور میں رونمائی
تازہ ترین : 1

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کی آرمی پبلک اسکول پشاور میں رونمائی

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جنوری۔2016ء)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی کی رونمائی آرمی پبلک اسکول پشاور میں کی گئی،پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی پر امید ہیں کہ یہ ٹرافی پاکستان ہی کی ہو گی۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کا ورلڈ ٹور جاری ہے، ٹرافی پشاور کے آرمی پبلک اسکول پہنچی جہاں پر وقار تقریب میں پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی ، آئی سی سی مارکیٹنگ کے نمائندے ریمنڈ اور اسکول کے بچوں نے رونمائی کی۔

اس موقع پر اظہر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم اچھی ہے اور امید ہیں کہ یہ ٹرافی ایونٹ کے بعد بھی پاکستان ہی پہنچے گی۔ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کا ورلڈ ٹور 31 دسمبر کو ممبئی سے شروع ہوا تھا، ٹرافی آج لاہور میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی اور دو دن بعد ٹرافی بنگلا دیش لیجائی جائے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/01/2016 - 12:15:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں