پشاور ‘ملگری وکیلان کے انتخابات 30جنوری کو ہوں گے
تازہ ترین : 1

پشاور ‘ملگری وکیلان کے انتخابات 30جنوری کو ہوں گے

پشاور۔09 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جنوری۔2016ء)ملگر ی وکیلان خیبر پختونخوا کے انتخابات 30 جنوری کو ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملگری وکیلان خیبر پختونخوا کی الیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت کمشنر فضل الرحمان ایڈوکیٹ نے کی۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان فرمان علی مہمنداور ذولفقار اورکزئی نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طورپر30 جنوری کو ملگری وکیلان کے انتخابات منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/01/2016 - 21:07:38

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں