تیسرابشیر احمد بلور شہید کرکٹ ٹورنامنٹ روز کلب نے جیت لیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:56

تیسرابشیر احمد بلور شہید کرکٹ ٹورنامنٹ روز کلب نے جیت لیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں منعقدہ تیسرابشیر بلور شہید کرکٹ ٹورنامنٹ روز کلب نے جیت کر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی،فاتح ٹیم نے آئی سی ایم ایس جیسے مضبوط ٹیم کو شکست دیکر شاندار کامیابی حاصل کی ۔اختتامی تقرین کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین تھے جنہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں وکیش انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع ہارون بلور اور ملک طارق اعوان بھی موجود تھے ۔ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں منعقدہ بشیر بلور کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں آئی سی ایم ایس کلب نے شمع کلب جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں روز کلب فائنل میچ ملک کلب کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

جبکہ فائنل میں روز کلب نے آئی سی ایم ایس کلب کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو انشاء اللہ خیبر پختونخوامیں کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے بھر پور کام کرینگے۔کیونکہ نوجوان نسل ہمارا بہتر مستقبل ہیں اور انہی کی سرپرستی ہمارافرض ہے ۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ جلد ہی اے این پی سپورٹس ونگ قائم کیاجائیگا،جس کا باقاعدہ اعلان اسفندیار ولی خان کی مشاورت سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں