مغربی روٹ کو بحال نہیں کیا گیا تو صوبائی حکومت کوریڈور کو صوبے سے گزرنے نہیں دے گی۔عنایت اللہ
جمعہ 8 جنوری 2016 21:50
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء)پاک چائنہ اکنامک کوریڈور میں خیبر پختونخوا کے حقوق کو نظرانداز کرنے پر جماعت اسلامی کی زیر انتظام ایک احتجاجی دھرنا میں ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور لاکھوں لوگوں کو جمع کر کے اسلام آباد کا رخ کرنے اور عوام کو اس ضمن میں موبلائز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اس ضمن میں احتجاجی دھرناسے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ اکنامک کوریڈور پر ابتدائی طور پر 46ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہو رہی ہے لیکن مرکزی حکومت اس بات کا جواب نہ دے سکی کہ اس میں خیبر پختونخوا کا حصہ کتنا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس منصوبے پر مجموعی طور پر 500ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے جو کہ پاکستان کے 68سالہ مجموعی بجٹ سے زائد ہے لیکن بڑے افسوس کی بات ہے کہ اس میں ہمارے صوبے کا حصہ 2فیصد سے بھی کم ہے ۔(جاری ہے)
احتجاجی دھرنہ میں بڑی تعداد میں لوگوں کے علاوہ سینئر وزیر سکندر خان شیر پاؤ،صوبائی وزیر حبیب الرحمان،امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی موجود تھے۔
عنایت اللہ خان نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت نے اکنامک کوریڈور کے مغربی روٹ کو لوازمات کے ساتھ پورا نہ کیا تو ہم لوگوں کو جمع کر کے اسلام آباد کا رخ کریں گے تاہم امیدہے کہ وزیر اعظم اس بات پر مجبور نہیں کریں گے اور ہمارے مطالبات تسلیم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اکنامک کوریڈور کے مغربی روٹ کی تعمیر کے نتیجے میں خیبر پختونخوا کے تمام معاشی اور دیگر مسائل حل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم لاہور کے میئر کی بجائے پورے ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر مغربی روٹ جو کہ اصلی روٹ ہے کو بحال نہیں کیا گیا تو صوبائی حکومت کوریڈور کو صوبے سے گزرنے نہیں دے گی۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کمشنرمردان کی زیرصدارت تخت بائی میں کھلی کچری کا انعقاد،فوری احکامات جاری کئے
لکی مروت میں شادی کی تقریب کےموقع پر دوگروپوں کے درمیان فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
چینی یونیورسٹیوں کی جانب سے خیبر پختونخوا کے طلباء و طالبات کیلئے سکالرشپس کا اجراء لائق ستائش ہے،مینا ..
وزیر صحت خیبرپختونخوا سید قاسم علی شاہ کا ایل آر ایچ دورہ، آپریشن تھیٹرز کمپلیکس کا افتتاح
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کی آئی آر ڈی پاکستان اور ایویڈینس ایکشن کے وفد سے ملاقات
نوجوان ڈاکٹرز کو نت نئی بیماریوں کا پھیلاؤ روکنے کیلئے دنیا بھر میں شعبہ طب میں اپنا نام پیدا کرنا ہو ..
صوبائی وزیر مال خیبرپختونخواکی زیر صدارت گلیات ڈوپلیمنٹ اتھارٹی بارے اجلاس
ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، فضل حکیم خان
مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کا اعلیٰ حکام کے ہمراہ ریسکیو ہیڈکوارٹر کا دورہ
پشاور،ہیلتھ کئیر کمیشن نے آلودہ آلات سے علاج کرنیوالے سرجن کو نوٹس جاری کردیا
خیبرپختونخوا حکومت بچوں کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے اور اس کی آگاہی کے لیے اقدامات کریگی،اجلاس
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم