محکمہ اطلاعات خیبر پختونخوا پشاور کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

جمعہ 8 جنوری 2016 21:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) محکمہ اطلاعات خیبر پختونخوا پشاور کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں جمعہ کے روز ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈائریکٹر اطلاعات شعیب الدین، ٹیکنیکل ایمپلائیز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ملک نوید ،ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل ایمپلائیز ایسوسی ایشن محکمہ اطلاعات کے صدر اعجاز احمد، محکمہ کے افسروں و اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر اطلاعات شعیب الدین نے ریٹائرڈ ملازمین محمد ہارو ن، سابقہ پریس سیکرٹری ٹو گورنر ، محبوب علی سینئر سکیل سٹینو گرافر ، خلیل احمد صدیقی سینئر فوٹو گرافر ، نائب قاصد محمد صادق اور خان ولی سمیت اسلم چوکیدار کی محکمہ کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اپنے ریٹائرڈ ساتھیوں کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی ۔

(جاری ہے)

شعیب الدین نے محکمہ اطلاعات کی بحالی اور اسے فعال بنانے میں سیکرٹری اطلاعات عابد مجید کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہاکہ محکمہ کے افسروں و اہلکاروں کی جانب سے ہر قسم کا تعاون اُنہیں حاصل رہے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد ہارون نے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر ڈائریکٹر اطلاعات اور محکمہ کے دیگر اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور محکمہ کے ملازمین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں