پاک فوج کی فضائی کارروائی میں 30 سے زائد عسکریت پسند ہلاک
تازہ ترین : 1

پاک فوج کی فضائی کارروائی میں 30 سے زائد عسکریت پسند ہلاک

پشاور/راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 جنوری۔2016ء )قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی کارروائی میں 30 سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ،فضائی کارروائی دتہ خیل تحصیل میں کیے گئے جن کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل دتہ خیل کے علاقہ مائزر مدہ خیل میں میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں کیکارروائی میں 30 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/01/2016 - 21:03:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں