وفاق کو چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ متنازع نہیں بنانا چاہیے

حکومت قومی اسمبلی اور سینٹ کی قائم کمیٹیوں کو اعتماد میں لے:رضا ربانی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 8 جنوری 2016 20:25

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 08 جنوری۔2015ء) چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ وفاق کو چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ متنازع نہیں بنانا چاہیے اور اس معاملے پر حکومت قومی اسمبلی اور سینٹ کی قائم کمیٹیوں کو اعتماد میں لے۔چیئرمین سینٹ رضا ربانی پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور کے گھر گئے اور ان کی اہلیہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسینٹ کے چیئرمین رضا ربانی نے میڈیا کو بتایا کہ چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق تحفظات دور کئے جائیں۔انہوں نے بتایا کہ وفاق کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ متنازع نہیں بنانا چاہیے اور اس معاملے پر قومی اسمبلی اور سینٹ کی قائم کمیٹیوں کو اعتماد میں لے۔ رضا ربانی نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تنازعہ پر وفاقی حکومت پارلیمنٹ کو اپنی پالیسی سے آگاہ کرے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں