ایئر مارشل اصغر خان نیشنل ایمچور گالف چیمپئن شپ پی اے ایف گالف کورس پشاورمیں شروع

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 121 نیشنل و انٹر نیشنل گالفرز شریک

جمعہ 8 جنوری 2016 18:08

ایئر مارشل اصغر خان نیشنل ایمچور گالف چیمپئن شپ پی اے ایف گالف کورس پشاورمیں شروع

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء ) ایئر مارشل اصغر خان نیشنل ایمچور گالف چیمپئن شپ پی اے ایف گالف کورس میں شروع ہوگئی ,چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 121 نیشنل و انٹر نیشنل گالفرز شرکت کررہے ہیں چ,یمپئن شپ 54 ہولز پر کھیلی جارہی ہے جس میں ہینڈی کیپ 0-14 ٹاپ ایمچور کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں سے آئے ہوئے گالفرز سینئر ایمچور ، سبسڈری ، لیڈیز ، ویٹرنز ، بوائز انڈر14اور بوائز انڈر17 کیٹگری میں شرکت کررہے ہیں ۔

سیکرٹری پی اے ایف گالف کورس گروپ کیپٹن عمر ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ رائل اینڈ انسنٹ گالف کلب آف سینڈ ریورول کے مطابق کھیلی جارہی ہے جبکہ چیمپئن شپ ٹرافی جس کو اصغر خان چیلنج کپ کا نام دیاگیا ہے وہ گراس کے سکور پر دی جائے گی انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ ٹرافی کے علاوہ قیمتی انعامات گراس اور نیٹ پر تمام کیٹگریز کے پوزیشن ہولڈرز کو دی جائینگی انہوں نے کہا کہ ہول ان ون کیلئے سوزو کی ہیوی بائیک کا تحفہ رکھا گیا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ چیمپئن شپ میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں انٹر نیشنل گالفر نعیم احمد ، تیمور نصیر ، طارق محمود اور دوسرے ایمچور گالفرز حصہ لے رہے ہیں جن کیلئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے دن پر کٹ لگا یاجائے گا تاکہ ٹاپ گالفرز کو بہترین کھیل کا موقع ملے ۔انہوں نے کہا کہ ایئر وائس مارشل ظہیر اے بابر ایئر آفیسرکمانڈنگ نادرن ایئر کمانڈ کے خصوصی ہدایت پر چیمپئن شپ میں کھلاڑٰون کیلے تمام تر سہولیات مہیا کی گئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ گالف کورس کو بہترین طریقے سے تیار کیاگیا ہے چونکہ یہ آف سیزن ہے لیکن اس کے باوجود گرینز اور فیئر ویز کو کھیل کے معیار کے مطابق تیار کیاگیا ہے ۔ چیمئن شپ میں انٹر نیشنل گالفر تیمور نصیر پہلے دن کے گراس سکور 3 انڈر69 سکور کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے ، جبکہ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اورپاکستان نیوی کے طارق محمود 3 اوور پار 75 سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور پاکستان نمبر ون انٹر نیشنل گالفر نعیم احمد چار اوور پار 76 سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں اسی طرح نیٹ میں چودہ ہینڈی کیپ رحمت اﷲ 66 سکور کے ساتھ پہلے نمبر پر ،گیارہ ہینڈی کیپ اسفندیار اعوان دوسرے نمبر پر اور میجر جمشید 68 نٹ سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں