پیپلز پارٹی نہ صرف ایک پارٹی ہے بلکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی چلائی ہوئی تحریک ..
تازہ ترین : 1

پیپلز پارٹی نہ صرف ایک پارٹی ہے بلکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی چلائی ہوئی تحریک ہے،سمیع اﷲ

پیپلز ایس ایف کے زیراہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی 88ویں سالگرہ کا کیک کاٹاگیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جنوری۔2016ء)پیپلز ایس ایف خیبرپختونخوا کے زیراہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 88ویں سالگرہ تقریب پشاور یونیورسٹی میں منعقد ہوا جس میں پیپلز ایس ایف کے صوبائی صدر سمیع اﷲ خان، صوبائی جنرل سیکرٹری راشد آفریدی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام اﷲ خان اور دیگر قائدین نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر سمیع اﷲ خان نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ وہ ایک عالمی رہنما تھے ان کے تمام سیاسی زندگی کا مقصد ملک کو مظبوط،منظم،خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانا تھا جہاں پر ہر فرد کے پاس روٹی کپڑا مکان کے ساتھ ساتھ عوام خوشحالی کے ساتھ زندگی بسر کرسکے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے حوصلے اور عظیم قیادت سے نہ صرف مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ ڈکٹیٹروں سے بھی مقابلہ کرکے اْنہیں شکست سے دوچار کیا شہید بابا نے اپنی تمام زندگی عوام کے فلاح و بہبود کے لئے وقف کر رکھی تھی شہید بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے رکھی جو نہ صرف ایک پارٹی ہے بلکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی چلائی ہوئی تحریک ہے 5جنوری شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 88ویں سالگرہ کے موقع پر اْن کی ملک اور قوم کے لئے دی گئی قربانیوں اور خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہے آج کے دن تمام جیالوں کے لئے خوشی کا دن ہے آج کے دن جیالے شہیدوں کے تحریک کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لئے عہد کرتے ہیں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مظبوط قیادت میں ملک ترقی کی منزلیں طے کریگا اور آئیندہ عام انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/01/2016 - 20:36:30

اپنی رائے کا اظہار کریں