محکمہ انسداددہشت گردی کی کاروائی،کالعدم تنظیم کے تین کارندے گرفتار،اشتعال انگیزیرپمفلٹ ..
تازہ ترین : 1

محکمہ انسداددہشت گردی کی کاروائی،کالعدم تنظیم کے تین کارندے گرفتار،اشتعال انگیزیرپمفلٹ برآمد

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جنوری۔2016ء)محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں ایک کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین کارندوں کوگرفتارکرلیا ہے،گرفتارملزمان اشتعال انگیز پمفلٹ تقسیم کررہے تھے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کی دیر کالونی پشاور میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کی گئی جس کے دوران رحیم اﷲ، ضبغت اﷲ اور سجاد حسین نامی کارندوں کو دہشت گرد تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے گرفتار کر لیا سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم پر منتقل کر دیا گیا گرفتارملزمان افغان باشندے ہیں کالعدم تنظیم کے گرفتارملزمان سے درجنوں پمفلٹ برآمد کئے گئے ہیں ۔

وقت اشاعت : 07/01/2016 - 20:36:30

اپنی رائے کا اظہار کریں