پشاور‘سپیشل پولیس یونٹ کی کارروائی ‘کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4دہشت گرد گرفتار ‘2 کا تعلق افغانستان سے ہے

جمعرات 7 جنوری 2016 12:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) سپیشل پولیس یونٹ نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایس پی یو ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزمان کو کالعدم تنظیم کے پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد میں رحیم الله اور صبغت الله کا تعلق افغانستان سے اور سجاد حسین کا پشاور سے ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں