بنوں میں پی ٹی آئی ناقابل شکست قوت بن کر ابھری ہے ،ملک شاہ محمد خان وزیر

بدھ 6 جنوری 2016 22:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ بنوں میں پی ٹی آئی ایک مضبوط قوت بن کر ابھری ہے کیونکہ جس رفتار سے لوگ موروثی سیاسی پارٹیوں سے بد ظن ہوکرپی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں مستقبل میں بنوں پی ٹی آئی کے گڑھ کے طور پر جانا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیسک شیراز خان سورانی بنوں میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے پی ٹی آئی کے صوبائی راہنماملک ناصر خان،ڈسٹرکٹ کونسلر حاجی وحید خان،معصوم وزیر،ملک حکومت خان،ڈاکٹر حفیظ اﷲ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے بنوں میں پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے ا ٹھائے گئے ترقیاتی اقدامات کوسراہتے ہوئے پارٹی اور ملک شاہ محمد خان وزیر پر اپنے بھرپور اعتماد کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی ملک شاہ محمد خان وزیر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی موجودہ صوبائی حکومت بلا امتیاز عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس میں دوسال کے مختصر عرصے میں صوبہ بھر میں حقیقی تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلے خاطر خواہ اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بے شمار چیلنجزکے باوجود تحریک انصاف کی شبانہ روزکاوشوں کی بدولت صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے جس کے ثمرات عوام کو ملناشروع ہو گئے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں