طبی تعلیمی ادارے مقصدیت کو فروغ دیں حکومت ان کی ترقی کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے،انیسہ زیب
بدھ 6 جنوری 2016 20:29
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء)خیبر پختونخوا کی وزیر محنت و معدنیات انیسہ زیب طاہر خیلی نے پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔عوام کو طبی خدمات کی فراہمی میں ان کاکردار ایک مسلمہ حقیقت ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت طبی اداروں اور متعلقہ سٹاف کودرپیش مسائل کے خاتمے اور غریب عوام کو بہترین طبی سہولیا ت فراہم کرنے کیلئے دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے بروئے کار لا رہی ہے جس کے نتائج برآمد ہونا شروع ہو چکے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز خیبر میڈیکل کالج پشاور میں پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
قبل ازیں انہوں نے خیبر میڈیکل کالج اور خیبر کالج آف ڈینٹسٹری کی پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کے عہدیداروں کا باضابطہ حلف لیا۔تقریب میں پرنسپل خیبر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسن،ایکٹنگ پرنسپل خیبر کالج آف ڈینٹسٹری پروفیسر ڈاکٹر خالد رحمان،صوبائی صدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن سراج الدین برکی،نومنتخب صدر رام بیل خان،جنرل سیکرٹری حمید گل،نو منتخب کابینہ کے دیگر عہدیداران،میڈیکل پروفیسرز،ڈاکٹرز اور مذکورہ کالجزکے سٹاف اراکین نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر انیسہ زیب طاہر خیلی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طبی تعلیم کے فروغ و خدمات کی فراہمی میں خیبر میڈیکل کالج اور خیبر کالج آف ڈینسٹری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ یہ صوبے کے عظیم ادارے ہیں۔انہوں نے کہاکہ براہ راست عوام سے منسلک ہونے کی وجہ سے صحت مند اور پر امن معاشرے کی تشکیل میں محکمہ صحت کلیدی کردار اداکر رہا ہے اسی وجہ سے اس شعبے سے وابستہ حکام و افراد پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہے جو تندہی کیساتھ پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دیہی کا تقاضاکرتی ہے۔انہوں نے ایسوسی ایشن کی طرف سے پیش کردہ مطالبات کی منظوری کیلئے اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ صوبے میں تبدیلی کا عمل جاری ہے جو محکمہ جات صحت وتعلیم پر خصوصی توجہ مرکوزکئے ہوئے ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ایسوسی ایشن مقصدیت کوفروغ دے اور اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے اداکرے اس کے تمام جائزمطالبات کو متعلقہ حکام سے اٹھایاجائے گا۔تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسن،ڈاکٹر خالد رحمان اور سراج الدین برکی نے بھی خطاب کیا اورتقریب میں خصوصی شرکت پر صوبائی وزیرکا شکریہ ادا کیا۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
دیر بالا میں کوسٹر بے قابو ہوکرکھائی میں جا گری، سات افراد شدید زخمی
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
مجوزہ صوبائی صحت پالیسی میں تمباکو کنٹرول شامل کرنیکا مطالبہ
سیکرٹری لائیو سٹاک خیبر پختونخوا سے اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے سربراہ فرخ تویروف ..
قانون سازی عوام اور ملکی مفاد میں کی جائے‘ فائق شاہ
سیلاب متاثرین ، پنجاب حکومت کی طرف سے مہیا فوڈ پیکیج تقسیم
ملاکنڈ ٹیکس فری زون ، عوام و تاجروں کی حمایت کرینگے ، عنایت اللہ
امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، پروفیسر ابراہیم
پیٹرول ڈیلرز کا غیر قانونی ڈبہ سٹیشنوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
مئی سانحہ پاکستان کی بنیادی اساس پر حملہ تھا ‘ اختیار ولی خان
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات بارے اجلاس ،بریفنگ دی گئی
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
تجارت اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پالیساں بناتے ہوئے نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
-
کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
پاک، بھارت تعلقات بہتر کرنے کیلئے اسپورٹس کو بہتر کرنا ہوگا،شاہد آفریدی
-
200رنز کریں گے تو میچ بچانے کی پوزیشن میں ہوں گے، یونس خان
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
-
آئی کیوب قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار سےپہلی تصویر بھیج دی
-
سموگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
کراچی کور میں فوجی افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت سے نوازا گیا
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی