حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی سالانہ کارکردگی رپور ٹ برائے سال2015جاری کر دی

بدھ 6 جنوری 2016 20:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی سالانہ کارکردگی رپور ٹ برائے سال2015جاری کر دی گئی جس کے مطابق اس سال کے دوران ہسپتال کی او پی ڈی میں516049مریض آئے جبکہ ایکسیڈنٹ اینڈ ایمر جنسی کے کیسزکی تعداد452130،پتھالوجی کیسزکی تعداد168255،ریڈیالوجی کیسزکی تعداد135067اور جنرل کیسزکی تعداد66879رہی۔ہسپتال میں اسکے دوران کل چھوٹے بڑے23633آپریشنزکئے گئے۔

گزشتہ سال سے اس ہسپتال میں ایوننگ اوپی ڈی کا بھی آغازکیا گیا ہے جس میں کل4693 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ہسپتال میں علاج معالجے کی غرض سے آنے والے افغان مہاجرین کی تعداد5000رہی جبکہ ہسپتال کے بلڈ بینک میں کل56137مریض آئے۔گزشتہ سال ہسپتال میں کانگوکے کل38مریض جبکہ زلزلے کے30متاثرین کابھی علاج کیاگیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے توسیعی منصوبے کے تحت ایکسڈنٹ اینڈ ایمر جنسی،ای این ٹی اور او ٹی میں توسیع کی گئی۔

انتظامی امور میں اصلاحات کے تحت ہسپتال کا سارانظام کمپیوٹرائز کرنے پر کام شروع کیا گیا جس کے تحت مریضوں کے متعلقہ ریکارڈ اور ہسپتال کے انتظامی امور کو کمپیوٹرائزکیاجا رہا ہے اس کے علاوہ ہسپتال میں چھوٹے بڑے تمام ملازمین کی حاضریوں اور پابندی وقت کو یقینی بنانے کیلئے بائیومیڑک اٹینڈنس سسٹم متعارف کیا گیا اور ملازمین کی پے سلپس کو بائیو میٹرک سسٹم کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں عملے کی حاضریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں